: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سعودی عرب،22جولائی(ایجنسی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی اور فرانسیسی وزرائے دفاع ایشٹن کارٹر اور ژاں ایف لودریان سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقاتیں داعش کے خلاف برسرجنگ بین الاقوامی اتحاد کے دوسرے اجلاس کے ضمن میں ، واشنگٹن کے قریب اینڈروز کے فضائی اڈے میں ہوئیں۔ دونوں ملاقاتوں کے ایجنڈے میں شامل موضوعات کو ملاحظہ کرنے کے علاوہ مملکت اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ بالخصوص دفاعی شعبے میں تعلقات کو زیربحث لایا
گیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے واشنگٹن میں بدھ کی شام امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ اور اس میں بین الاقوامی اتحاد کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے واشنگٹن میں اپنی جائے اقامت میں برطانوی وزیر دفاع مائیکل والن سے بھی ملاقات کی۔انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ بالخصوص دفاعی شعبے میں تعلقات کے فروغ کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دوسرے امور پر تبادلہ خیال کیا۔